بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے 9 اگست 2025 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی کوچہ کے وائس چیئرمین پذیر حاجی ناصر پلیزئی گذشتہ 7 ستمبر کو باحفاظت بازیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پذیر حاجی ناصر پلیزئی کی گمشدگی کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور شہری حلقوں کی جانب سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
ایک ماہ سے زائد عرصہ لاپتہ رہنے کے بعد ان کی باحفاظت واپسی پر اہل خانہ اور علاقے کے عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔