بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے)کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران و قلات حملوں میں پاکستانی فوج کے 10 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران اور قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دس اہلکار ہلاک کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے زامران میں نوانو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب قابض فوج علاقے میں جارحیت کے بعد واپس آرہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار تمام نو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات میں مورگند کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر مزید مہلک حملے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔