تعطیل کے روز خفیہ عدالتی کارروائی: بی وائی سی رہنماؤں کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں عام تعطیل کے روز ایک خفیہ عدالتی کارروائی کے دوران ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر اسیر بی وائی سی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید روز کی توسیع کردی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق 6 ستمبر کو، جوپاکستان میں یومِ دفاع اور 12 ربی الاول کی عام تعطیل کا دن تھا، خفیہ عدالتی کارروائی کے ذریعے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، شاہ جی بلوچ اور بیبگر بلوچ کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس پیش رفت پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے شفاف عدالتی عمل کے حوالے سے سوالات پیدا کرنے والا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article