سیکورٹی خدشات: پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور سے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں ہی روک دیا گیا۔

سبی کی ضلعی انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا۔

دوسری جانب آج 6 ستمبر کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر چمن جائے گی ۔

Share This Article