پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب ہوگئے۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے دو بھائی اسامہ اور صداقت ولد حاجی ایوب بازیاب ہوگئے ہیں۔
دونوں افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاع 5 جولائی کو ملی جب انھیں ایک دکان سے فورسز نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، دونوں بھائیوں کو گاڑی میں ڈال کر فورسز اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔
اس واقعے کے بعد سے نہ تو ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی اور نہ ہی ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم کی گئی۔
تاہم گذشتہ روز دونوں بھائی بازیاب ہو گئے ہیں۔