تربت میں دھماکا،خاران ونوشکی میں خاتون سمیت 3 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے نوانوں میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ نوشکی میں فائرنگ اور خاران میں غیرت نام پر خاتون سمیت 3 افراد قتل کردیئے گئے۔

تربت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے نوانو میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ایک گاڑی میں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر خاران میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
~
ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے گردینہ میں سیاہ کاری کے الزام میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

لڑکے کی شناخت غلام نذر اور لڑکی کی شا کی ناموں سے ہوئی۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو خاران منتقل کیا گیا، جبکہ واقعہ کی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

علاوہ ازیں نوشکی کے علاقہ خلق مینگل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈگری کالج نوشکی کے ملازم شیر جان مینگل ہلاک ہوگیا۔

پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article