سیکورٹی خدشات باعث جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر روک دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سیکورٹی کے خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر روک دیا گیاہے جس سے مسافر شدیدپریشان ہیں۔

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

ٹرین کو کئی گھنٹوں تک اسٹیشن پر کھڑا رکھا گیا جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کو اکثر جیکب آباد اسٹیشن پر بلوچستان کی طرف سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے روک دیا جاتا ہے، کئی گھنٹوں بعد مسافروں کو کرایہ ریفنڈ کیا گیا جس کے بعد مسافر متبادل سواری کے ذریعے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔

مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کی تاخیر سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ بزرگوں، خواتین اور بچوں کو بھی شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔

مسافروں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مستقل روکے جانے کے مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ عوام کو سفری سہولت بہتر انداز میں میسر آسکے۔

واضع رہے کہ ضلع خضدار کا علاقہ زہری گذشتہ 20 دنوں سے زائد بلوچ عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں ہے جہاں کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے۔

Share This Article