اوتھل میں ایک شخص قتل،پنجگور سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ پنجگور سے لاش برآمدہوئی ہے جسے گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔

اوتھل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق اوتھل کے علاقے اوڑکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

نعش ہسپتال پہنچادی گئی جس کی شناخت عباس سکنہ قلات کے نام سے کی گئی ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

ادھر پنجگورپولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سریکوران پولیس اسٹیشن کی حدود زنڈین کے قریب سے ایک شخص ملی جس کے جسم پر گولی کے نشان تھے ۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت سمیع کے نام سے کی گئی۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article