بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سبزل روڈ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبری لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت ریحان بزدار کے نام سے ہوگئی ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نصیر الدین کے بیٹے ریحان بزدار کو 24 اگست کی رات تقریباً ایک بجے سبزل روڈ کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق ریحان بزدار کی گمشدگی کے بعد سے اُن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس کے باعث خاندان شدید کرب اور پریشانی میں مبتلا ہے۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریحان بزدار کو فوری بازیاب کرکے خاندان کی بے چینی دور کی جائے۔