بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی جبکہ پشاور سے آنیوالی ٹرین کو جیکب آباد میں روک دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی اور پشاور سے آنیوالی ٹرین کو جیکب آباد میں روک دیا گیا ہے۔
ریلوے نے کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی۔
پشاور سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین کو بھی جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
حکام نے یہ اقدام سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھا یا ہے ۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں مکمل حکومتی رٹ کے قیام کے تکرار کے باوجود آئے روز ٹرینوں کی آمدو رفت میں خلل ڈالی جارہی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلا ت سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔