امریکا میں کیتھولک سکول چرچ میں دعائیہ تقریب پر حملہ،2 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی شہر منیاپولس میں ایک کیتھولک سکول کے چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

منیاپولس کے پولیس چیف برائن او ہارا نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے ایننسی ایشن چرچ پہنچی تھی، جہاں بچے اور دیگر افراد دعائیہ سروس میں مصروف تھے۔

’اس دوران ایک مسلح شخص عمارت کے باہر آیا‘ اور اس نے چرچ کی کھڑکیوں سے فائرنگ شروع کردی۔

منیاپولس پولیس کے سربراہ کے مطابق مسلح شخص نے ’عمارت کے اندر موجود بچوں اور عبادت میں مصروف دیگر افراد کو نشانہ بنایا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ مسلح شخص کے پاس ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور ایک پستول تھی۔

ان کے مطابق اس حملے میں 14 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، حن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس چیف برائن نے بتایا کہ حملہ آور کی عمر 20 برس سے زیادہ تھی اور ’وہ مارا جا چکا ہے۔‘

انھوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کا کوئی ’وسیع کرمنل ریکارڈ‘ نہیں تھا اور وہ اس حملے کی وجہ کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ کے نائب جے ڈی وینس نے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤ ’منیاپولس میں صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’ہمارے ساتھ مل کر متاثرین کے لیے دعا کریں۔‘

Share This Article