چمن میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ، سیکورٹی اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

واقعہ چمن کے علاقے روغانی میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کی ۔

اس حملے میں پولیو ورکرز محفوظ رہے جب کہ ان کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

لاش کو سول اسپتال چمن منتقل کیا جا رہا ہے۔

Share This Article