اسلام آباد میں بلوچ خاندانوں کا دھرنا جاری ،43 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ خاندانوں کا پُرامن دھرنا آج 43ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج صرف لاپتہ رہنماؤں اور کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ نہیں بلکہ ظلم و جبر کے پورے نظام کے خلاف ایک پرامن بغاوت ہے۔

خواتین، بچے اور بزرگ سخت سردی، بھوک اور تھکن برداشت کرتے ہوئے بھی دھرنے کے مقام پر موجود ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ سچائی کی طاقت ہر بندوق اور جبر سے بڑی ہے، اسی یقین کے ساتھ وہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شرکاء نے کہا کہ یہ 43 دن بلوچ عوام کی مزاحمت اور قربانی کی وہ کہانی ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے عزم، حوصلے اور استقامت کی مثال بنیں گے۔

ان کے مطابق ظلم اور جبر کے سائے ہمیشہ باقی نہیں رہ سکتے اور ایک دن انصاف اور انسانیت کی روشنی اس اندھیرے کو ختم کرے گی۔

دھرنے کے شرکاء نے اس جدوجہد کو ایک عہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عہد ہے کہ وہ اپنے پیاروں کو واپس لائیں گے، اپنے زخموں کو طاقت میں بدلیں گے اور سچائی کو کسی صورت جھکنے نہیں دیں گے۔

دھرنے میں انسانی حقوق کے کارکنان صفدر چوہدری اور طاہرہ عبداللہ نے شر کت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

Share This Article