مغربی بلوچستان میں پاسداران انقلاب نے 13 عسکریت پسند وں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے سیستان بلوچستان آپریشنز میں 13 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے قدس بیس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے یونٹوں نے وزارت انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر آج صبح سویرے ایران شہر، خاش اور سراوان شہروں میں تین مشترکہ کارروائیاں کیں۔
بیان کے مطابق ایرانی فورسز کی کارروائیوں کے دوران عسکریت پسند گروپوں کے ارکان کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 عسکریت پسند مارے گئے۔