بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے بنک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں منصوبہ قابل عمل قراردیدیا گیا جہاں وزیراعلیٰ نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو معیاری بنکنگ سہولیات ملیں گی۔ بینک آف بلوچستان کے ذریعے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بینک بلوچستان کی معیشت میں تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ بینک بلوچستان کے وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرے گا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

جبکہ بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی اور بینک آف بلوچستان کے قیام کے منصوبے کو جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا۔

Share This Article