تربت: بسیں روکنے کے خلاف مسافروں کا فورسز کیخلاف احتجاج ، شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسافر بسوں کی آمد میں تاخیر کے باعث پاکستانی فورسز کی جانب سے بسیں روکنے کے خلاف مسافرون نے احتجاجاًایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے بند کردیا۔

مسافروں کے مطابق تربت پہنچنے پر مقررہ حکومتی وقت سے بعد بسوں کو جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر سیکیورٹی فورسز نے روک دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کراچی آنے والی مسافر بسوں کے لیے اوقات کار مقرر ہیں، تاہم آج چند بسیں تاخیر سے شہر میں داخل ہوئیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ جدگال ڈن تربت شہر کی حدود میں آتا ہے، اس مقام پر گاڑیاں روکنا مسافروں کے ساتھ زیادتی اور انہیں گھروں میں جانے سے روکنے کے مترادف ہے۔

فورسز کے اقدام کے خلاف مسافروں نے جدگال ڈن پر دھرنا دے کر ایم ایٹ شاہراہ بلاک کر دی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہر کی حدود میں بسوں کو روکنے اور مسافروں کو پریشان کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

Share This Article