کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس 2 روزکے لئے منسوخ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ کردی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائےگی جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے دعوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ بارشوں سے پیدا صورتحال ہے ۔

جبکہ دوسری جانب اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے خد شات اور بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Share This Article