بولان میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں قومی شاہراہ پر چھٹرک بی بی نانی کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی موقع پر ہلاک جبکہ ان کا 3 سالہ بیٹا حسنین شدید زخمی ہوگیا ۔

سلطان ولد شیر محمد اپنی اہلیہ اور کمسن بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک پیش آنے والے حادثے نے دونوں کی جان لے لی۔

زخمی حسنین کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا ۔

ایم ایس سول ہسپتال مچھ ڈاکٹر مشتاق احمد ابڑو کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جبکہ زخمی بچے کو مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ ریفر کیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ داری کے تعین کے لیے مسافر ویگن اور کار سواروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مقتولین کو کس نے کچلا ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بولان قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات کے باعث انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور جنازے اٹھائے جا رہے ہیں، اس المناک صورتحال پر حکام کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Share This Article