منگچر : مسلح افراد نے محکمہ صحت کی گاڑی قبضے میں لے لی،سوار افراد چھوڑ دیئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچرمیں نامعلوم مسلح افراد نے چیکنگ اور شناخت کے بعد محکمہ صحت کی گاڑی کو قبضے میں لے کر اس میں سوار افراد کو چھوڑ دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے علاقے کلی گہور میں6موٹرسائیکلوں پرسوار12 نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ ہیلتھ کی سنگل کیپ وی گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار افراد کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد چھوڑدیا جبکہ گاڑی اپنے ہمراہ لے کرفرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد لیویزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان اور گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

Share This Article