بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تربت میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
خاران شہر میں شاپنگ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ذکاءاللہ مینگل ولد امیر بخش ساکن نوشکی نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ طارق ولد محمد اعظم فقیرزئی شدید زخمی ہوا۔
جنہیں ابتدائی علاج کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔
بعد میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفرکیاگیا۔
واقعہ کی پولیس تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب تربت کے علاقے ڈنک میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں اختر ولد واجداد نامی نوجوان نے شارٹ گن سے خود کو گولی مار لی۔
انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم خون زیادہ بہنے اور گہرے زخموں کے باعث وہ فوت ہوگئے۔