بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے محلہ اخترآباد میں مکان کی چھت گرنے سے 2 نوجوان لڑکیاں ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی میں محلہ اخترآباد میں مکان کی چھت گرنے سے 3 نوجوان لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم زخمیوں میں سے 2 لڑکیاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی با زی ہار گئیں۔
ہلاک ہونے والےلڑکیوں کی لاشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔