وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5913 ویں روز سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف اور بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ آج بروز اتوار تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5913 ویں روز جاری رہا۔

مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور اظہار یکجہتی کی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ریاستی ادارے ملکی سلامتی کے نام بلوچ قوم کے کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جبری گمشدگیوں ماورائے اور ماورائے قانون اقدامات میں شدید تیزی لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے انکے خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا ہوتا ہے اور انکی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ یہ صرف افراد کی جبری گمشدگی نہیں، بلکہ یہ ہمارے آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی پر الزام ہے تو حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے، نہ کہ اغوانما گرفتاری کے بعد اسے غائب کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں_ ہمارا مطالبہ ہے تمام جبری لاپتہ افراد کو فوراً بازیاب کیا جائے۔ جن پر الزام ہے انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیاجائے، جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون قتل کے سلسلے کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

Share This Article