بلوچ قوم پرست رہنما،بی این ایم کے سابقہ سیکریٹری جنرل،بی ایس او کے سابقہ چئیرمین اور دانشور رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے بولان میڈیکل کالج کے طلباء پر ریاستی فورسز کی تشدد کی مزمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر کہا کہ
بولان میڈیکل کالج کے طلباء کے خلاف پولیس فورس کا استعمال، جو پرامن طور پر احتجاج کر رہے تھے، بلوچستان میں پاکستانی نوآبادیاتی حکمرانی کا شرمناک مظاہرہ ہے۔ پاکستان بلوچستان میں ریاستی نا انصافیوں اور ظلم کے خلاف ہر آواز کو دبانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔