پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریبپاکستانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کی زد میں آکر ہوٹل مالک بھی زخمی ہوا۔
واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضع رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران بلوچستان سے چھٹی پر گھر جانے والے 2 سے زائد ایف سی اہلکاروں کوخیبر پختونخوا میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے ۔
اب تک ان واقعات کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔