تربت : پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 2 نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور لاپتہ 2 نوجوان بازیاب ہوکرگھر پہنچ گئے۔

دونوں کی شناخت جاوید علی ولد علی احمد اور ڈاکٹر داد شاہ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

جاوید علی جومیناز بلیدہ کے رہائشی ہیں کو فورسز نے 31 جولائی 2024 کو جبری گمشد گی کانشانہ بنایا تھا۔

جب کہ ڈاکٹر داد شاہ جو تجابان سنگ آباد کے رہائشی ہیں کو 4 اگست 2025 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

دونوں جبری گمشدگان آج 15 اگست 2025 کی شام کو باحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔

ان کے بازیابی پر دونوں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Share This Article