بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور مستونگ میں 2 افراد قتل کردیئے گئے جبکہ زیارت میں پکنک منانے والے وکلا پر فائرنگ سے 3 زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سیشن کورٹ کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول حلیہ سے بظاہر پاگل لگ رہا ہے۔
مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
علاوہ ازیں زیارت کے علاقے سخوبی میں پکنک منانے والے وکلاءپر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 وکلاءسمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں صاحبزادہ نثار احمد ایڈووکیٹ اور فیصل قریشی ایڈووکیٹ شامل ہیں جو شدید زخمی ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں زیارت سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شکیل احمد شاہوانی نامی ایک کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔