بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
واقعہ زوندام کیمپ کے قرہب پیش آیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے نامعلوم مسلح افرا د نے ندیم ولد سلیم، سکنہ گلی بلیدہ نامی نوجوان کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے ۔
بتایا جارہاہے کہ موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے نوجوان کو روکا، جس کے بعد زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اغواء کار سادہ لباس میں تھے مگر ان کے پاس جدید اسلحہ تھا اور ان کا تعلق سرکاری حمایت مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے تھا۔