کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر بم حملے سے راہ گیر ہلاک، قلات میں لیویز اہلکارقتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر بم حملے میں راہگیر ہلاک ہوگیا جبکہ قلات میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

کوئٹہ نیو سریاب تھانہ کی حدود سبی روڈ کلی زرین میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر ایک راہ گیر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایک اور واقعہ میں سبزل روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پولیس کی گاڑی کے قریب سے دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا۔

جبکہ قلات کی تحصیل جوہان کے علاقے نرمک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار کی شناخت بھلو خان ولد گدائی قوم لہڑی سکنہ نرمک کے نام سے کی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔

Share This Article