خضدار سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ،بلیدہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کوحراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے گولیوں سے ایک چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے ۔

فورسز نے خضدار شہر کے وحید شاہ چوک سے رحمت اللہ ولد عبدالکریم بڈانی کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

رحمت اللہ، جو زہری کے رہائشی ہیں، اپنے رشتہ داروں سے ملنے خضدار آئے ہوئے تھے، دو گاڑیوں میں سوار اہلکاروں نے انہیں اغواء کر لیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوششوں کو بھی پولیس نے مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ مقامی انتظامیہ نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Share This Article