خیبر پختونخوا میں 9 سے 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں 9 سے 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چہلم امام حسین کے موقع پر خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 9 سے 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامہ نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور تقریر پر پابندی ہو گی۔

جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ان میں پشاور،کوہاٹ، بنوں، ہنگو، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد، نوشہرہ و دیگر شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔

Share This Article