تربت: لاپتہ نوجوان کو دوران حراست قتل کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جوسک سے جبری لاپتہ لیاقت ولد سخی داد، سکنہ ڈنڈار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لیاقت کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ایک گیراج سے اٹھایا تھا۔

لیاقت سخی کو دوران حراست تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔

واقعے نے مقامی آبادی میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

واضع رہے کہ ریاستی فورسز اور اس کے تشکیل کردہ ملیشیا جسے ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے جاناجاتا ہے اپنی نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو ماورائے آئین گرفتاری اور جبری لاپتہ کر نے بعد اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں۔

Share This Article