بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کےخلاف کوئٹہ پریس کلب کےسامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا قائم احتجاجی کیمپ 5907 واں روز سے جاری رہا۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ایڈوکیٹ شاہ زیب بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی، اور احتجاج میں حصہ لیا۔
انہوں نے جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے، اور جبری گمشدگیوں کے سلسلے کا فوری خاتمہ کیاجائے۔