آواران و ہوشاپ میں فوج اور لیویز پوسٹ پر حملے ، ہتھیار ضبط ، چوکی نذرِ آتش،ڈیرہ اللہ یار میں بم دھماکا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے آواران اورہوشاپ میں پاکستانی فوج اور لیویز پوسٹ پر مختلف حملوں میں حملہ آوروں نے ہتھیار ضبط کئے اور ایک چوکی کو نذرِ آتش کردیا۔جبکہ ڈیرہ اللہ یار میں بم دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

گذشتہ روز مغرب کے وقت جھاؤ مین روڈ پر قائم لیویز چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر کے اس پر قبضہ کیااور چوکی میں موجود تمام ہتھیار ضبط کر کرکے اسے نذرِ آتش کر دیا۔

اس کے علاوہ صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جھاؤ نوندڑہ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھی حملہ کیا گیا۔

اس حملے کے دوران ایک کواڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا کہ اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ھوشاب تَل میں واقع فوجی چوکی پر مسلح افراد نے پانچ بجے کے قریب دو اطراف سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصانات سے دو چار کردیا ۔

ہوشاپ حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی۔

دریں اثنا ڈیرہ اللہ یار میں پرانی چونگی کے قریب واقع آٹوز کی ایک دکان پر اتوار کے روز بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے اور مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر چکی ہیں۔

Share This Article