بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف)کے زیرِ اہتمام آشوب پبلی کیشن کی جانب سے ماہنامہ” اسپر” کا گیارواں شمارہ زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا چکا ہے۔
اس تازہ شمارے میں نہ صرف موجودہ ملکی و علاقائی حالات کا باریک بینی، ژرف نگاہی اور سائنسی اندازِ فکر کے ساتھ تجزیہ کیا گیا ہے، بلکہ مسلح جدوجہد کے فکری و نظریاتی زاویوں کے ساتھ اس کے تکنیکی و حکمتِ عملی پہلوؤں کو بھی غیر معمولی سنجیدگی اور فہم و فراست سے اجاگر کیا گیا ہے۔
اس شمارے میں بصیرت افروز اداریہ، بلوچی و اردو زبان میں فکر انگیز کالم، بی ایل ایف کی ماہانہ کارروائیوں کی تفصیلی اور مستند رپورٹ، نیز اعداد و شمار پر مبنی بصری و فکری تجزیہ (انفو گرافکس) شامل ہے۔ مزید برآں، بلوچ قومی تحریک کی راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جانثار بلوچ شہداء کی نایاب و تاریخی تصاویر کو بھی اگست کے شمارے میں شایانِ شان انداز سے شامل کیا گیا ہے، جو نہ صرف قربانی کی داستان سناتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور عزم کا استعارہ بھی ہیں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کا محکمۂ لٹریچر روز افزوں محنت اور صلاحیت کے ذریعے اسپر کو معیار، جاذبیت، فکری گہرائی اور ادبی نکھار میں نئی بلندیاں عطا کر رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شمارہ اپنے موضوعات کی ہمہ گیری، اندازِ بیان کی شستگی اور مواد کی معنویت کی بدولت قارئین کے ذوق کو تسکین بخشے گا۔ ہم اپنے معزز قارئین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی بصیرت افروز تجاویز اور قیمتی آراء سے نواز کر اس میگزین کی افادیت اور وقعت میں مزید اضافہ کریں گے۔