بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف)کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نےمیڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز میں ہوشاب تل میں قائم پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصانات کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ دس اگست کو شام پانچ بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ہوشاپ کے علاقے تل میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو سمتوں سے منظم حملہ کیا، کارروائی کے دوران سرمچاروں نے راکٹ لانچروں اور متعدد مارٹر گولے داغے اور بھاری و خودکار ہتھیاروں سے مسلسل گولہ باری کی جس سے دشمن کی پوزیشنز شدید متاثر ہوئیں اور اسے بھاری جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ہوشاپ تل میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فورسز پر حملے آزاد بلوچستان تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معرکے کے دوران تنظیم کی میڈیا ٹیم سے منسلک سرمچاروں نے حملے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کی ہے جو جلد تنظیم کے آفیشل میڈیا پلیٹ فارم آشوب پر شائع کی جائے گی۔