ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بلوچستان میں مسلح افراد سے جھڑپ میں 3 حملہ آور سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
میڈیا کے مطابق مسلح جھڑپ سراوان میں اتوار کے روز ہواجہاں تین مشتبہ عسکریت پسند اور ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے کہا کہ تازہ ترین حملے میں شورش زدہ علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس انفارمیشن سینٹر نے سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک اور پولیس افسر زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سراوان میں سیکورٹی گشت پر حملہ آوروں نے مسلح حملہ کیا، جن کی شناخت جیش العدل کے ارکان کے طور پر ہوئی، جو ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کمانڈر نے بتایا کہ سراوان میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد 4 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ایک مقدار کے ساتھ دو گاڑیاں ضبط کی گئیں۔