یورپی کمیشن کا اسرائیل سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لیئن نے اپنے پیغام میں اسرائیل سے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن کو وسیع کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

انھوں نے یہ پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا اور کہا ہے کہ مغوی جو اس وقت ناموافق حالات میں قید ہیں، کی رہائی ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے جسے پہنچایا جانا چاہیے۔

انھوں نے غزہ میں فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ بھی کیا۔

Share This Article