بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر کے علاقے خزینئی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نےمذکورہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل ہونے والا مذکورہ شخص پہلے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے زیر حراست تھا جسے ایک جعلی مقابلے میں قتل کر کے ان کی لاش روڈ کنارے پھینک دیا ۔
لاش کو شناخت کے لیے آر ایچ سی منگچر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں طبی معائنہ اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لیویز فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع قلات کے علاقے مہلبی اور گرد و نواح میں فوج کی لشکر کشی جاری ہے، جس میں ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔