تربت میں پاکستانی فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تقریباً دس بجے قابض پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اُس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا جب وہ تربت شہر سے نکل رہے تھے۔ سرمچاروں نے گوگدان سوراپ پل کے مقام پر فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article