کرک ولکی مروت میں فورسز پر حملے ،4 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک،2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گرگری آئل فیلڈ پر مامور پاکستانی فورسزایف سی اہلکاروں پر مسلح افراد کے حملے میں 3 اہلکار سمیت ان کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

اس حملے میں مارے جانے والے ایف سی اہلکاروں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے ہے۔

یہ اہلکار اس مقام پر فیلڈ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے جب اچانک مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

اس واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مرنے والوں کی میتیں آبائی علاقوں لکی مروت اور ٹانک روانہ کی جا رہی ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب لکی مروت کے محلہ ریلوے سٹیشن میں لکی پل کے ساتھ دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں گولیاں مار کر قتل گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان دونوں لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

لکی مروت کے محلہ ریلوے سٹیشن میں ہی ایک علیحدہ واقعے میں گھر کے ساتھ بیٹھک میں بیٹھے ایف سی اہلکار عطا الرحمن پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے ۔ اس فائرنگ میں ایف سی اہلکار عطا الرحمن موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار عطا الرحمن چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ان واقعات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share This Article