پنجگور : پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ دلہا کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگو ر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دلہا شاہ جان ولد مراد کی مسخ شدہ لاش آج بروزپیر برآمد ہوئی ہے۔

شاہ جان کو رواں سال 29 جولائی کو، ان کے شادی کے صرف دسویں دن بعد، ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں کے مطابق، اسے ایف سی کیمپ پنجگور منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ آج اچانک اس کی لاش مسخ شدہ حالت میں برآمد ہوئی۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں حراستی اور جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کے متعددواقعات سامنے آچکے ہیں ۔

Share This Article