بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک جبکہ کیپٹن سمیت 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعہ گذشتہ روز پنجگور کے علاقے گوَرگو میں پیش آیا جہاں اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد نے فوج کے 91 ونگ کیمپ کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے دعوے کے مطابق حملے میں کم از کم 8 اہلکار ہلاک جبکہ دس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ جن میں کیپٹن اسامہ کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد کافی زیادہ تھی اور وہ جدید اسلحے سے لیس تھے۔
حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس کے دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
عسکری حکام کی جانب سے تاحال سرکاری طور پر حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
دوسری جانب تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔