مشکے میں ڈیتھ اسکواڈ پر حملہ، تمپ میں فوج کیلئے رسد لے جانے والی گاڑی کو نذر آتش کردیا،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں مشکے سنیڑی میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندوں کو زخمی اور میر آباد، تمپ میں بالیچہ فوجی کیمپ کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 23 جولائی کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے مشکے کے علاقہ سنیڑی میں قابض پاکستانی فوج کی زیر نگرانی سرگرم مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کارندے مقامی لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے ان کی روزی روٹی کے ذرائع اور روزمرہ زندگی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، اور قابض فوج کے شانہ بشانہ بلوچ نوجوانوں کو مسلسل نشانہ بنا کر بلوچ نسل کشی میں شریک جرم ہیں۔ اس سنگین صورتحال میں علاقہ کے لوگ ریاستی جبر و تشدد سے سخت تنگ آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار قومی تنظیم کے طور پر ہم بلوچ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ صبر اور استقامت کا مظاہرہ کریں، ریاستی جابرانہ پالیسیوں اور اس کی فریب کاریوں کے خلاف سرمچاروں سے تعاون کریں ہم بلوچ عوام کی تعاون سے مسلح مافیا کے تمام کارندوں کو ایک ایک کر کے ختم کر دیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کاروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 23 جولائی کو بالیچہ میں قابض فوجی کیمپ کو راشن پہنچانے والی ایک گاڑی کو میر آباد، تمپ میں روک کر نذر آتش کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مشکے، سنیڑی میں ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملے میں مسلح مافیہ کے دو کارندوں کو زخمی کرنے اور میر آباد میں بالیچہ فوجی کیمپ کو راشن سپلائی کرنے والی ایک گاڑی کو جلانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور میڈیا کے ذریعے تمام مقامی گاڑی مالکوں اور ڈرائورز کو سخت تبیہہ کرتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج اور دوسرے فورسز کو راشن پہنچانے سے گریز کریں ورنہ ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جائیگا جس کیلئے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article