ڈاکٹر شلی بلوچ کی گرفتاری بلوچ خواتین کی آواز دبانے کی کوشش ہے،پانک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) سے منسلک انسانی حقوق کی تنظیم پانک نے گوادر پولیس کے ہاتھوں بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کو غیر قانونی اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیا ہے۔

پانک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شلی بلوچ اور ان کے ساتھی سربندر میں 27 جولائی کو گوادر پریس کلب میں ہونے والے ایک پُرامن پروگرام کے سلسلے میں آگاہی مہم چلا رہے تھے کہ اس دوران انہیں بلاجواز گرفتار کر لیا گیا۔

پانک نے اس اقدام کو بلوچ خواتین اور سول سوسائٹی کی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔

پانک نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور تمام گرفتار افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article