بلوچستان کے علاقے مند، گومازی اور اسپلنجی سے 3 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمپ کے علاقے گومازی میں نہنگ ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت محمد رحیم ولد حیدر کے طور پر کی گئی ہے۔
مقتول کا تعلق گومازی تمپ سے تھا۔
محمد رحیم کو چند روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کے بعد ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
دوسری جانب مند کے علاقے مندیگ ندی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے رورل ہیلتھ سینٹر مند منتقل کیا گیا ،جسکی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالحئ سے ہوئی ہے۔
جن کا تعلق نزوہ بازار بلوچ آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
علاہ ازیں اسپلنجی مرو کھنڈ قبرستان کے پاس ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوائی ہے جو ایک دن پرانی ہے ۔
نعش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
دریں اثنا بلیدہ ریکو سے چا روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔
لیویز فورس کے مطابق چار روز قبل بلیدہ ریکو سے ملنے والی لاش کی آج شناخت ساجد ولد محبوب ساکن شہرک کے نام سے ان کے والد ہی نے کی۔
ساجد کی لاش چار روز قبل بلیدہ سے ملی تھی جنہیں شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے مردہ خانہ میں تکھا گیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق ساجد چند روز قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ بلیدہ گیا تھا جہاں انہیں مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔