بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے میجر انورکاکڑ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے یونٹ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (STOS) نے BLA کے انٹیلی جنس ونگ "ZIRAB” کی فراہم کردہ معلومات پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) کیا اور کوئٹہ میں ایک IED حملے میں قابض پاکستانی فوج کے میجر انور کاکڑ کو ختم کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مزید تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔
واضع رہے کوئٹہ کے نواحی علاقےجبل النور کے قریب گاڑی پر دھماکے سے پاکستانی فوج کامیجر ہلاک ہوگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑی میں نصب مقناطیسی بم سے ہو اہے ۔
بم دھماکے سے میجر انور کاکڑ ولد حاجی محمد اکبر خان کاکڑزخمی ہوگئے تھے جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ کر چل بسے ۔
ہلاک میجر پاکستان فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر میں تعینات رہ چکے ہیں ۔