کوئٹہ میں گاڑی پر دھماکہ، پاکستانی فوج کا میجر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقےجبل النور کے قریب گاڑی پر دھماکے سے پاکستانی فوج کامیجر ہلاک ہوگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑی میں نصب مقناطیسی بم سے ہو اہے ۔

بم دھماکے سے میجر انور کاکڑ ولد حاجی محمد اکبر خان کاکڑزخمی ہوگئے جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ کر چل بسے ۔

ہلاک میجر پاکستان فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر میں تعینات رہ چکے ہیں ۔

واقعے کے بعد فورسز اور خفیہ اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

Share This Article