وزیر اعلیٰ پنجاب کا تربت و تفتان میں ہسپتال و زائرین کمپلیکس قائم کرنیکا اعلان

0
333

پاکستان کاصوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک ارب روپے کی لاگت سے تربت میں ایک سو بستروں پر مشتمل ہسپتال اور تفتان میں زائرین کے لیے کمپلیکس کے قیام کا اعلان کردیا۔

یہ بات جمعرات کو کٹھ پتلی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے ہمراہ پشین کے دورے کے موقع پر ایک استقبالیہ میں قبائلی عمائدین اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ارب روپے کا چیک کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کیا۔

ہسپتال پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور تفتان میں پاک افغان سرحد پر زائرین کے لیے ایک کمپلیکس 25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہسپتال اور کمپلیکس پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے مابین باہمی تعاون، محبت اور تفہیم کا یادگار بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم ایک ہیں اور ان لوگوں کے مذموم مقاصد کو شکست دی جائے گی جو نفرت پھیلانا چاہتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت باتوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ‘بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے کیوں کہ میرے آبائی ضلع کی سرحد موسیٰ خیل کے ساتھ لگتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت، بلوچستان کی حکومت اور بلوچستان کے عوام کے لیے ہر طرح کی مدد اور تعاون کرے گی۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں کٹھ پتلی وزیر اعلی بلوچستان نے عثمان بزدار کی جانب سے تربت میں ہسپتال اور تفتان میں زائرین کے لیے ایک کمپلیکس بنانے کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے دورے کے ساتھ ہی دونوں صوبوں کے مابین خوشگوار تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے پنجاب میں اپنے بھائیوں کے ساتھ جذباتی تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم مشترکہ طور پر کوششیں کرکے اپنے لوگوں کے مسائل حل کریں گے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here