بلوچستان کے علاقے نوشکی اور ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز پر 2 مخلتف حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جہاں حملوں کے دوران مسلح افراد نے اہلکاروں کے اسلحات قبضے میں لیکر 7 اہلکار اغوا کرلئے۔
نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ ٹیڈس پولیس چوکی پرنامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے اس پر مکمل قبضہ کر لیا۔
کہا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نےحملے کے دوران چوکی میں موجود اہلکاروں کے تمام ہتھیاروں اور دیگر سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
پولیس اہلکاروں کے درمیان کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
دوسرے واقعہ میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دو الگ الگ مقامات سے مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے 4 لیویز اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 7 سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔