بلوچی زبان کے نوجوان شاعر زاہد قومی کا بلوچی شعری مجموعہ ” تاک ” شائع ہوگیا ہے ۔
مذکورہ شعری مجموعہ ” رژن لبزانکی گل نظرآباد” کے اہتمام شائع کی گئی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں رکھی گئی ہے جسے بلوچی پڑھنے والوں سمیت کتاب پرور حلقوں ، لائبریریوں اور تعلیمی اداروں کے لئے مفت تقسیم کیا جارہا ہے ۔
بلوچی زبا ن وادب میں دلچسپی رکھنے والے احباب کے لئے مذکورہ کتاب ” رژن لبزانکی گل "اور نظر آباد کے اسکولوں میں دستیاب ہے ۔جبکہ زاہد قومی کے فیملی سے بھی مذکورہ کتاب حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
زاہد قومی ،علی جان قومی کے فرزند تھے جو بلوچ قومی تحریک آزادی میں اپنی جان کا نذرانہ دے چکے ہیں۔علی جان قومی بی این ایم کے ایک سرگرم و متحرک کارکن رہے ہیں ،جو بلوچی کے ایک شاعر و ادیب کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
زاہد قومی نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ اس کے لکھے گئے اشعار کو ایک کتابی شکل میں شائع کرکے بلوچی زبان و ادب میں دلچسپی رکھنے والے احباب میں مفت تقسیم کیا جائے ۔